January 6, 2026 10:14 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے آج مدھیہ پردیش اور بہار میں کہیں گہرا اور کہیں بہت زیادہ گہرا کہرا چھائے رہنے کے امکان کے مدِّنظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے آج مدھیہ پردیش اور بہار میں کہیں گہرا اور کہیں بہت زیادہ گہرا کہرا چھائے رہنے کے امکان کے مدِّنظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

موسمیات محکمے کے مطابق اترپردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطے، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، چھتیس گڑھ اور ملک کے شمال مشرقی حصوں میں بھی اگلے دو تین دن کے دوران اسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔

اِدھر دلی قومی راجدھانی خطے میں ہوا کی کوالٹی اب بھی خراب کے زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق قومی راجدھانی میں ہوا کی کوالٹی کا اوسط اشاریہ آج صبح سات بجے 286 ریکارڈ کیا گیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔