بھارتی موسمیات محکمے نے آج ساحلی کرناٹک، کونکن، گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں کہیں بہت شدید اور کہیں انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اِس کے علاوہ آج چھتیس گڑھ، ساحلی آندھرا پردیش، گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال، اوڈیشہ، کرناٹک کے جنوبی اندرونی علاقوں اور تلنگانہ میں بھی کہیں تیز اور کہیں بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔
اِدھر شمال مغربی، شمال مشرقی اور جنوبی جزیرہ نما بھارت کے بعض حصوں میں بھی اگلے سات دن کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دلی قومی راجدھانی خطے میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔x