September 26, 2025 9:56 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے آج ساحلی آندھراپردیش، اُڈیشہ اور تلنگانہ کے کچھ مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کا قوی امکان ظاہر کیا ہے اور کہیں کہیں اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے آج ساحلی آندھراپردیش، اُڈیشہ اور تلنگانہ کے کچھ مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کا قوی امکان ظاہر کیا ہے اور کہیں کہیں اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کل تک چھتیس گڑھ، کرناٹک، کیرالہ، ماہے، کونکن، گوا، لکش دیپ، مہاراشٹر، تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کی ایجنسی نے کہا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز کے دوران انڈومان نکوبار جزائر میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔×