August 8, 2025 9:51 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے آج اروناچل پردیش میں بہت شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے آج اروناچل پردیش میں بہت شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش میں کہیں کہیں پیر کے روز تک شدید بارش ہوگی۔ IMD نے آج شمال مشرق کے بقیہ حصوں کے ساتھ ساتھ تملناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آج بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، مغربی بنگال اور سکم میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔x