ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 4, 2025 10:02 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے آج اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ساحلی کرناٹک، مشرقی راجستھان، کونکن، گوا اور   مدھیہ پردیش میں کہیں کہیں شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے آج اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ساحلی کرناٹک، مشرقی راجستھان، کونکن، گوا اور   مدھیہ پردیش میں کہیں کہیں شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ مدھیہ پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، اُڈیشہ اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں میں بھی اسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ ہماچل پردیش کے کئی حصوں میں بادل پھٹنے کے واقعات، اچانک سیلاب آنے اور چٹّانوں کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی شدید طور پر متاثر ہوئی ہے۔ موسمیات محکمے نے آج شدید بارش کے امکان کے مدِّنظر Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔

پچھلے 24 گھنٹے میں Sirmaur ضلعے میں Pachhad میں سب سے زیادہ 133 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ ہمیر پور ضلعے میں Barsar میں 92 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ریاست میں کوئی 246 سڑکوں پر ٹریفک میں رکاوٹ پڑ گئی ہے۔ بجلی کے 404 ٹرانسفارمر اور پینے کے پانی کی سپلائی کی 784 لائنیں متاثر ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو بجلی اور پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ ریاست میں بارش سے وابستہ واقعات میں اب تک 69 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ 110 افراد زخمی ہوئے ہیں۔37 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں