بھارتی موسمیات محکمے نے آج آندھرا پردیش اور کرناٹک میں شدید سے لے کر بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ انڈمان و نکوبار جزائر، کیرالہ، ماہے، کونکن اور گوا میں بھی تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ لکشدیپ، اوڈیشہ اور تلنگانہ میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اِدھر دلّی قومی راجدھانی خطے میں ہوا کی کوالٹی اب بھی بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق آج صبح 6 بجے دلّی میں ہوا کی کوالٹی کا اشاریہ 332 ریکارڈ کیا گیا۔
301 سے لے کر 400 کے درمیان ہوا کی کوالٹی کا اشاریہ بہت خراب کے زمرے میں آتا ہے، جبکہ 401 سے لے کر 450 کے درمیان اشاریہ شدید کے زمرے میں آتا ہے۔×