نئے سال کے موقع پر ملک کے کئی حصوں میں سرد لہر جاری رہنے کے امکانات ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے اگلے دو سے تین روز کے دوران مغربی ہمالیائی خطے میں برفباری اور کہیں کہیں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی اور اترپردیش کے کچھ علاقوں میں کَل کا دن سرد رہنے کے امکانات ہیں۔ محکمے نے ہماچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں اگلے دو سے روز کے دوران صبح اور رات کے وقت گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اتراکھنڈ، راجستھان اور ہماچل پردیش میں بھی اِسی طرح کے حالات رہنے کے امکانات ہیں۔
Site Admin | December 31, 2024 9:29 PM
بھارتی موسمیات محکمے نے آئندہ دو سے تین دنوں کے دوران مغربی ہمالیائی خطے میں رُک رُک کر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے
