بھارتی موسمیات محکمے نے، ملک کے وسطی، مشرقی اور شمالی جزیرہ نما خطّے میں اس ہفتے کے آخر تک سردی کا زور جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی مدھیہ پردیش، وِدربھ اور چھتیس گڑھ کے بعض حصوں میں آج اور کل سردی کی شدّت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ مہاراشٹر میں اگلے تین دن کے دوران کم از کم درجہئ حرارت میں رفتہ رفتہ دو سے لے کر تین ڈگری سیلسئس تک گراوٹ آنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
اِدھر دلّی قومی راجدھانی خطّے میں ہوا کی کوالٹی اب بھی خراب کے زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق بورڈ کے مطابق قومی راجدھانی میں ہوا کی کوالٹی کا اوسط اشاریہ آج صبح چھ بجے 282 ریکارڈ کیا گیا۔ ×