January 1, 2025 3:10 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمہ نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی اور اترپردیش میں آج سردی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمہIMD  نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی اور اترپردیش میں آج سردی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے حصوں میں رات اور صبح کے اوقات میں گھنا کہرا چھایا رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہمالیائی خطے اور ملک کے شمال مغربی میدانوں علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم درجہ حرارت میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئے گی۔ لیکن اس کے بعد، اس میں آہستہ آہستہ دو سے پانچ ڈگری سیلسیس تک کا اضافہ ہوگا۔ ملک کے وسطی حصے میں آئندہ پانچ دنوں تک کم ازکم درجہ حرارت ایک جیسا ہی رہے گا۔ IMD نے مزید پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں ملک کے مشرقی حصے اور اگلے تین روز کے دوران مہاراشٹر میں کم از کم درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس تک کی کمی آسکتی ہے۔ گجرات میں آئندہ پانچ دنوں میں کم از کم درجہ حرارت دو سے تین ڈگری سیلسیس تک بڑھ سکتا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔