March 15, 2025 9:26 PM

printer

بھارتی معیارات کی بیورو نے غیرمحفوظ، غیر-تصدیق شدہ مصنوعات فروخت کرنے والے ای-کامرس پلیٹ فارمس کے خلاف کارروائی کی ہے

بھارتی معیارات کی بیورو، BIS نے، لکھنؤ، گروگرام اور دلّی جیسے شہروں میں ایمازون اور فلپ کارٹ سمیت سرکردہ ای-کامرس پلیٹ فارمس کے بہت سے ویئر ہاؤسز میں تلاشی اور ضبطگی کی کارروائیاں کیں۔ اِن کارروائیوں کا مقصد ای-کامرس پلیٹ فارمس کے ذریعے غیر محفوظ اور غیر-تصدیق شدہ مصنوعات کی تقسیم کو روکنا ہے۔ BIS نے یہ پایا کہ ایمازون، فلپ کارٹ، میشو اور بِگ باسکٹ جیسے ای-کامرس پلیٹ فارمس پر، لازمی BIS سرٹیفکیشن کے باوجود، غیرتصدیق شدہ مصنوعات دستیاب کرائی جاتی ہیں۔ ایک اہل ISI مارکس نہ ہونے کے باوجود یہ مصنوعات تحفظاتی خطرات کا باعث بنتی ہیں کیونکہ وہ آزادانہ آزمائش کو درگزر کرتی ہیں۔BIS نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ BIS کیئر ایپ استعمال کرکے سرٹیفکیشن کی تصدیق کریں، جو ISI مارکس، لائسنس نمبر کو چیک کرتا ہے اور غیرتصدیق شدہ اور کم معیاری مصنوعات کے بارے میں شکایات کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ BIS اِس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ مارکیٹ میں صارفین کی مصنوعات دستیاب ہیں، ای-کامرس پلیٹ فارمس سمیت مارکیٹ کی فعال طور پر نگرانی کرتا ہے، جنھیں ضروری تحفظاتی اور معیاری معیارات کو پورا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔