November 10, 2025 9:46 PM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے کَل کیرالہ اور ماہے میں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے کَل کیرالہ اور ماہے میں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے چھتیس گڑھ، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، مدھیہ پردیش، پنجاب اور مغربی اترپردیش میں سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اِسی دوران دلّی NCR میں ہوا کا معیار بدستور نہایت ہی خراب زمرے میں ہے۔ آلودگی کے کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق آج شام سات بجے ہوا کے معیار کا انڈیکس AQI اوسطاً 345 ریکارڈ کیا گیا۔ صفر سے پچاس تک کا AQI اچھا، 51 سے 100 تک قابل تشفی، 101 سے 200 تک معتدل، 201 سے 300 تک خراب اور 301 سے 400 تک بہت ہی خراب مانا جاتا ہے۔401 سے 450 تک خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔