December 30, 2025 9:59 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے پیشگوئی کی ہے کہ ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی اترپردیش اور پنجاب میں کل صبح تک اور رات کے اوقات میں گھنا کُہرا چھایا رہے گا۔

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے پیشگوئی کی ہے کہ ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی اترپردیش اور پنجاب میں کل صبح تک اور رات کے اوقات میں گھنا کُہرا چھایا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جموں وکشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد اور  مدھیہ پردیش میں بھی گھنے کہرے کے حالات متوقع ہیں۔ اسی طرح دلّی، جھارکھنڈ اور اروناچل پردیش میں بھی کل تک ایسی ہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ آج پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ کے بعض علاقوں میں شدید سرد لہر چلنے کا قوی امکان ہے۔

دریں اثناء دلّی-NCR میں فضائی آلودگی کی سطح نہایت خراب درج کی گئی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق آج صبح 6 بجے قومی دارالحکومت کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس AQI، 384 ریکارڈ کیا گیا، جو تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔×