بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے پنجاب اور ہریانہ میں اگلے تین سے چار دن کے دوران بہت ہلکی بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ خصوصی طور پر آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے، IMD کے سینئر سائنس داں ڈاکٹر آر کے جینامنی نے کہا کہ اس مہینے کے آخر میں شمال مشرقی بھارت میں بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔ ڈاکٹر جینا منی نے کہا کہ سردی میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے اور کم از کم درجہ حرارت میں کچھ اضافہ درج کیا گیا ہے۔
S/B Jenamani
IMD نے پنجاب، ہریانہ، اترپردیش میں کل تک صبح اور رات کے وقت شدید کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ نے چھتیس گڑھ اور مشرقی مدھیہ پردیش کے اِکادُکا مقامات پر شدید سرد ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔×