July 26, 2025 9:41 PM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے مغربی مدھیہ پردیش، مشرقی راجستھان اور گجرات میں کَل نہایت ہی تیز بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے مغربی مدھیہ پردیش، مشرقی راجستھان اور گجرات میں کَل نہایت ہی تیز بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ وسطی بھارت اور مغربی ساحل اور آس پاس کے گھاٹ والے علاقوں میں اگلے تین دنوں میں مانسون کی صورتحال بنی رہے گی۔ IMD کے مطابق اتراکھنڈ، مشرقی مدھیہ پردیش، مغربی بنگال کے ہمالیائی علاقے، سکم، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں کَل شدید سے بہت شدید بارش کی توقع ہے۔ سوراشٹر، کَچھ، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر اور ساحلی اور شمالی کرناٹک میں بھی کَل شدید سے بہت شدید بارش کی امید ہے۔