بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے اگلے تین روز کے دوران کرناٹک، کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پدوچیری، کرائیکل، کونکن، گوا اور مہاراشٹر کے علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ مذکورہ ریاستوں میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے جھکڑدار ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ IMD نے مزید کہا کہ اگلے دو سے تین روز کے دوران شمال مشرقی ریاستوں میں اوسط سے شدید بارش جاری رہ سکتی ہے۔ اسی دوران دلّی، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، راجستھان، اترپردیش اور ہماچل پردیش کے علاقوں میں سخت گرمی کے حالات رہیں گے۔ IMD نے شدید گرمی کے حالات کے پیش نظر پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کیلئے ریڈ الرٹ، جبکہ دلّی کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دلّی، پنجاب، راجستھان اور ہریانہ کے علاقوں میں رات میں معمول سے زیادہ گرمی رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔×
Site Admin | June 13, 2025 9:53 AM | IMD weather
بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے اگلے تین روز کے دوران کرناٹک، کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پدوچیری، کرائیکل، کونکن، گوا اور مہاراشٹر کے علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
