بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آج راجستھان اور چھتیس گڑھ کے زیادہ تر حصوں میں بارش کے تعلق سے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD کے مطابق راجستھان اور چھتیس گڑھ میں اگلے دو روز کے دوران دور دور تک موسلادھار بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔ IMD نے گنگا کے طاس والے مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں آج موسلادھار بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اس نے مزید کہا ہے کہ بہار، ہماچل پردیش، اڈیشہ، اتراکھنڈ، آسام اور میگھالیہ میں دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران موسمیات سے متعلق ایجنسی نے تمل ناڈو، پدوچیری، کرائیکل، آندھراپردیش، یانم اور رائل سیما میں کل تک گرمی اور ہبس کا موسم رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔×
Site Admin | July 15, 2025 10:38 AM | IMD weather
بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آج راجستھان اور چھتیس گڑھ کے زیادہ تر حصوں میں بارش کے تعلق سے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔