January 3, 2026 2:54 PM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے، دلّی، ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ اور اترپردیش میں اِس مہینے کی 9 تاریخ تک گہرا کہرا چھائے رہنے کے پیشِ نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے، دلّی، ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ اور اترپردیش میں اِس مہینے کی 9 تاریخ تک گہرا کہرا چھائے رہنے کے پیشِ نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش کے دور دراز کے مقامات اور اتراکھنڈ کے میدانی علاقوں میں شدید سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ آج قومی دارالحکومت دلّی اور NCR میں متعدد پروازیں اور ریل گاڑیاں شدید کہرے کی وجہ سے تاخیر سے چل رہی ہیں۔ دلّی ہوائی اڈے نے کہا ہے کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بہت کم حدِ بصارت کی وجہ سے 72 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ بھارتی ریلوے کے دلّی ڈویژن نے کہا ہے کہ دلّی آنے والی بہت سی ریل گاڑیوں کی آمد و رفت آج متاثر ہوئی ہے۔ ڈویژن نے کہا ہے کہ تقریباً 8 ریل گاڑیاں تین گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔x