ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 19, 2025 3:30 PM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے، آج کیرالہ، ماہے اور مغربی راجستھان میں کسی کسی مقام پر انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے، آج کیرالہ، ماہے اور مغربی راجستھان میں کسی کسی مقام پر انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ کونکن، گوا اور کرناٹک کے مختلف حصوں میں اگلے تین دنوں میں شدید سے بہت زیادہ شدید بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ اسی طرح کی صورتحال اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور مغربی اترپردیش میں بھی ہوسکتی ہے۔ آکاشوانی نیوز کے ساتھ خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے، IMD کے سینئر سائنسداں ڈاکٹر آر کے جینامَنی نے کہا کہ شمال مغربی راجستھان میں آج کیلئے انتہائی شدید بارش ہونے کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں