بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے کل تک اترپردیش اور اتراکھنڈ میں شدید کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا کہ دہلی، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور شمال مشرقی بھارت کے دور دراز کے مقامات پر اگلے دو دن تک صبح کے اوقات میں شدید کہرا چھایا رہے گا۔ وہیں دہلی-این سی آر میں ہوا کا معیار کچھ بہتر ہوا ہے لیکن ابھی بھی خراب زمرے میں برقرار ہے۔
آلودگی پر قابو پانے کے مرکزی بورڈ، CPCB کے مطابق قومی راجدھانی میں ہوا کے معیار کا اوسط اشاریہ AQI آج شام سات بجے 336 درج کیا گیا۔