بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے کرناٹک، گجرات، وسطی مہاراشٹر، کونکن اور گوا میں آج انتہائی شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے چھتیس گڑھ، کیرالہ، ماہے، تلنگانہ اور وِدربھ کے علاقوں میں بھی شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے مزید کہا کہ ساحلی آندھراپردیش، مشرقی راجستھان، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، لداخ، گلگت- بلتستان- مظفرآباد اور ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے مدھیہ پردیش، مراٹھواڑہ، اڈیشہ اور اتراکھنڈ میں بھی آج اسی طرح کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا کہ ملک کے جنوبی جزیرہ نما علاقوں اور ملحقہ وسطی علاقوں میں اگلے تین سے چار روز کے دوران مانسون کے سرگرم رہنے کا امکان ہے۔×
Site Admin | August 19, 2025 10:52 AM | IMD weather
بھارتی محکمہ موسمیات نے کرناٹک، گجرات، وسطی مہاراشٹر، کونکن اور گوا میں آج انتہائی شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
