بھارتی محکمہ موسمیات نے شمالی راجستھان، پنجاب، ہریانہ اور دلی کے بقیہ حصوں میں اگلے تین سے چار دن میں مانسون کی بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمے کے مطابق مشرقی راجستھان، گجرات، اتراکھنڈ اور مغربی مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں کل تیز بارش کا امکان ہے۔ ساحلی کرناٹک، کیرالا، ماہے، کونکن، گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اروناچل پردیش، بہار،چھتیس گڑھ، مشرقی مدھیہ پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلی میں کچھ علاقوں میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، مزورم اور تریپورہ میں گرم و مرطوب موسم برقرار رہے گا۔
Site Admin | June 26, 2025 9:38 PM
بھارتی محکمہ موسمیات نے شمالی راجستھان، پنجاب، ہریانہ اور دلی کے بقیہ حصوں میں اگلے تین سے چار دن میں مانسون کی بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے
