July 17, 2025 9:43 PM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات نے شمالی بھارت کے حصوں میں اگلے کچھ دن کے دوران شدید ترین بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بہار میں بجلی گرنے کے واقعات میں 19 لوگوں کی موت ہوگئی

بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور اترپردیش میں اگلے پانچ روز کے دوران موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں بھی ہفتے کے روز تک اِسی طرح کے بارش کے حالات کے رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
موسمیات کے محکمے نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران دہرہ دون، ٹیہری، رُردر پریاگ، نینی تال، باگیشور اور پتھوڑا ضلعے میں کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش کی وارننگ دی ہے۔ ساتھ ہی کچھ دیگر اضلاع میں بھی گرج چمک اور بجلی کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔ اِس مدت کے دوران ریاست کے سبھی اضلاع کے دور دراز کے علاقوں میں 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔اس دوران مختلف ضلعوں میں رُک رُک کر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ راجدھانی دہرہ دون سمیت ریاست کے زیادہ تر ضلعوں میں آج صبح بارش ہونے کے بعد آسمان ابر آلود رہا۔
آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر آر کے جینا منی نے کہا کہ پورے مدھیہ پردیش اور جنوب مشرقی اترپردیش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دلّی میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے اور اِس مہینے کی 19 تاریخ سے خطے میں بارش میں بتدریج اضافہ ہوگا۔IMD نے اگلے تین روز کے دوران کیرالہ، ماہے، جنوبی کرناٹک کے اندرونی حصوں میں شدید بارش کے تعلق سے اورینج الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ اگلے سات روز کے دوران شمال مشرقی بھارت میں کئی مقامات پر گرج چمک اور بجلی کے ساتھ اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔
بہار میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران بجلی گرنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ آج سہ پہر سب سے زیادہ نالندہ ضلع میں اِس کے بعد ویشالی ضلعے میں چار ہلاکتیں ہوئیں۔ پٹنہ اور بانکا ضلعوں میں دو دو اموات کی خبر ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ سبھی اموات بارش کے دوران ہوئیں، جب یہ لوگ کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے واقعات میں جانوں کے اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب کمار نے متاثرین کے قریبی لواحقین کو چار چار لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کئی ضلعوں میں بجلی چمکنے، ہواؤں کے جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔
راجدھانی لکھنؤ سمیت اور مشرقی اور مغربی اترپردیش کے کئی ضلعوں میں آج اوسط سے بھاری بارش ہوئی۔
وارانسی کے تمام بڑے گھاٹ زیر آب آچکے ہیں، کیونکہ گنگا کا پانی مسلسل بارش کے باعث ندی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاستی وزیر برائے آبی وسائل سوتنترا دیو سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت ریاست میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر پوری طرح محطاط ہے۔ Flood پوسٹوں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے پریاگ راج ڈیویژن اور بُندیلکھنڈ کُچھ اضلاع میں اگلے24 گھنٹوں کے دوران شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔