بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے دلّی اور پنجاب کے حصوں میں شدید گرمی کے تعلق سے ایک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی اور پنجاب کے زیادہ تر حصوں میں اس مہینے کی 14 تاریخ تک شدید گرمی کی صورتحال برقرار رہے گی۔ IMD نے کہا کہ راجستھان اور اترپردیش کے حصوں میں بھی آج شدید گرمی رہنے کا امکان ہے۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے IMD کے سینئر سائنسداں نریش کمار نے کہا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران، ان مقامات پر شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد صورتحال میں کچھ بہتری ہونے کا امکان ہے۔×
Site Admin | June 12, 2025 6:51 PM
بھارتی محکمہ موسمیات نے دلّی اور پنجاب کے حصوں میں شدید گرمی کے تعلق سے ایک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
