January 15, 2026 9:37 AM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات نے دلّی، ہریانہ، چندی گڑھ، پنجاب، اتراکھنڈ اور مغربی اتر پردیش میں آج گھنے کہرے سے متعلق اورینج الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی محکمہ موسمیات نے دلّی، ہریانہ، چندی گڑھ، پنجاب، اتراکھنڈ اور مغربی اتر پردیش میں آج گھنے کہرے سے متعلق اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش، بہار، مشرقی اتر پردیش، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، جموں و کشمیر، لداخ، آسام، میگھالیہ اور سکم کے مختلف مقامات پر اگلے دو دن کے دوران گھنے کہرے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ دلّی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، اُڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں آج سرد لہر کے حالات برقرار رہیں گے۔