June 26, 2025 10:29 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے 7 دن کے دوران شمال مغربی، وسطی، مشرقی اور شمالی مشرقی بھارت میں موسلادھار بارش جاری رہ سکتی ہے

بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD  نے کہا ہے کہ اگلے سات دن کے دوران ملک کے شمال مغرب، وسطی، مشرقی اور شمال مشرقی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

IMD کے مطابق گجرات خطے اور اوڈیشہ کے دور دراز علاقوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ ایجنسی نے ساحلی کرناٹک، مشرقی راجستھان، جھارکھنڈ، کیرالہ، ماہے، مدھیہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، پنجاب، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل اور اتراکھنڈ میں آج شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، گنگا کے ترائی والے مغربی بنگال، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلی کے ددر دراز علاقوں میں بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔