May 20, 2025 9:46 AM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران کرناٹک میں موسلادھار بارش کی وارننگ کے تعلق سے Orange الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے اگلے دو روز کے دوران کرناٹک میں موسلادھار بارش کی وارننگ کے تعلق سے ایک Orange الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے کرناٹک اور تمل ناڈو، کونکن اور مہاراشٹر سے متصل علاقوں کیلئے ریڈ الرٹ کی وارننگ بھی جاری کی ہے، کیونکہ اگلے تین روز کے دوران اِن علاقوں میں شدید سے شدید تر بارش ہونے کا امکان ہے۔

 میڈیا سے بات کرتے ہوئے IMD میں سینئر سائنسداں R.K. Jenamani نے کہا ہے کہ ممبئی میں بھی کَل سے اوسط سے شدید بارش ہوگی۔ اس دوران شدید بارش، گرج چمک اور بجلی سے جھارکھنڈ کے مختلف حصوں میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ گڑھوال ضلع کے میرال گاؤں سے تین اموات، رام گڑھ ضلع سے دو اموات اور ہزاری باغ ضلع سے ایک شخص کی موت ہونے کی خبر ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کَل سے اگلے دو روز تک مختلف حصوں میں شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔