بھارتی محکمہ موسمیات نے آندھرا پردیش، کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل میں کل کیلئے شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جنوبی اندرونی کرناٹک کے کچھ مقامات پر بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، پنجاب اور راجستھان میں سرد لہر کے حالات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آسام، میگھالیہ، ہماچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تری پورہ اور اڈیشہ کے مختلف حصوں میں کہر کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران دلّی اور قومی راجدھانی خطے میں ہوا کا معیار انتہائی ناقص کے زمرے میں ہے۔ x