بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے، آج اترپردیش میں دور دور تک سخت سردی رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آج پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور مدھیہ پردیش میں بھی شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق ہماچل پردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطے میں رات اور صبح کے اوقات میں گھنا کہرہ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اگلے پانچ روز کے دوران شمال مغربی بھارت میں بھی کم از کم درجہئ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری سیلسیس کے اضافے اور اگلے دو سے تین روز کے دوران مہاراشٹر میں کم سے کم درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس تک کے اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔x
Site Admin | January 2, 2025 4:04 PM
بھارتی محکمہ موسمیات نے، آج اترپردیش میں دور دور تک سخت سردی رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
