August 26, 2025 9:46 PM

printer

بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے ملک کے شمال مغربی، وسطی اور مشرقی حصوں میں اگلے چار سے پانچ دنوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے ملک کے شمال مغربی، وسطی اور مشرقی حصوں میں اگلے چار سے پانچ دنوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کل چھتیس گڑھ، مہاراشٹر اور اوڈیشہ کے دور دراز کے علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔IMD نے کہا کہ ملک کے شمال اور شمال مغربی حصہ، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں، راجستھان، کرناٹک، کیرالہ اور ماہے، کونکن اور گوا میں کل شدید بارش کی صورتحال برقرار رہے گی۔اس دوران محکمۂ موسمیات نے دلّی-این سی آر کے کئی حصوں میں اگلے کچھ گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کے مد نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔