بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفر آباد میں بہت شدید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے دلّی ، ہریانہ، پنجاب، اترپردیش، اڈیشہ اور چنڈی گڑھ میں کل شدید کہرے کی وجہ سے Orange الرٹ جاری کیا ہے۔ بہار، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، سکّم اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھی اسی طرح کا موسمی حالات رہنے کا امکان ہے۔ شدید کہرے کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں حدِ بصارت کم ہونے کے پیش نظر بہت سی ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ بھارتی ریلوے کے مطابق تقریباً 28 ریل گاڑیاں 3 گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ مسافروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اسٹیشن پہنچنے سے پہلے ریل گاڑیوں کے سلسلے میں تازہ ترین معلومات سے آگاہ رہیں۔ وہیں دلّی این سی آر میں ہوا کا معیار بہت زیادہ خراب زمرے میں ہے۔