December 29, 2025 9:24 PM

printer

بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے اگلے دو دن تک دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش اور پنجاب میں گہرے کہرے کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے اگلے دو دن تک دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش اور پنجاب میں گہرے کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ کل تک جموں، کشمیر، لداخ، گلگت، ہماچل پردیش اور مدھیہ پردیش میں بھی گہرے کہرے کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے کَل اتراکھنڈ کے کچھ حصوں، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں بھی شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے اگلے دو دن کے دوران انڈمان و نکوبار جزائر میں گرج چمک اور تیز ہوا کے چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے دلّی ایئرپورٹ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر کم دوری تک دکھائی دینے کی وجہ سے 130 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، دلّی راجدھانی خطہ میں ہوا کا معیار بہت خراب زمرے میں درج کیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی پر قابو پانے والے مرکزی بورڈ کے مطابق قومی راجدھانی میں آج رات 8 بجے ہوا کا اوسط معیار، اے کیو آئی 406 درج کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔