August 8, 2025 2:22 PM

printer

بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے آج اروناچل پردیش میں تیز سے بہت تیز بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے آج اروناچل پردیش میں تیز سے بہت تیز بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش میں پیر تک دور دراز کے مقامات پر بہت شدید بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمے نے آج تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائکل کے ساتھ شمال مشرق کے بقیہ حصوں میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمے نے کہا ہے کہ بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، مغربی بنگال اور سکم میں آج دور دراز کے مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہوائوں کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ محکمے نے کہا ہے کہ مدھیہ مہاراشٹر اور مراٹھواڑا کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر حصوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔