بھارتی محکمۂ موسمیات نے کل بہار میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب اور اترپردیش میں شدید سے بہت شدید کہرا چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں بہت زیادہ کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اُڈیشہ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، جھارکھنڈ اور شمال مشرقی بھارتی میں بھی اسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ آلودگی کنٹرول کے مرکزی بورڈ کے مطابق دلّی میں آج شام 8 بجے ہوا کے معیار کا اشاریہ 398 AQI تھا۔
Site Admin | December 23, 2025 9:39 PM
بھارتی محکمۂ موسمیات نے کل بہار میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب اور اترپردیش میں شدید سے بہت شدید کہرا چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے