ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 15, 2025 9:43 PM

printer

بھارتی محکمۂ موسمیات نے ملک کے مغربی ساحلی علاقوں میں شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اگلے دو روز کے دوران ملک کے شمال مغربی علاقوں اور گجرات میں جھکڑ دار ہواؤں کے ساتھ گرچ چمک کا امکان ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے ملک کے مغربی ساحلی علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ آکاشوانی نیوز کے ساتھ خصوصی بات چیت میں IMD کے سینئر سائنسداں ڈاکٹر آر کے جینامنی نے کہا کہ اگلے دو دن میں دلّی، ہریانہ، پنجاب اور گجرات میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دلّی سمیت شمال مغربی بھارت میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں آج کافی کمی آئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں