بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کَل کیلئے جموں وکشمیر، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور دلّی NCR میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی شدید تبدیلی کے زیر اثر کَل ملک کے شمال مغربی حصے میں شدید سے بہت شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ موسمیات کی ایجنسی نے ملک کے شمال مشرقی حصوں، ہماچل پردیش، تمل ناڈو،پڈوچیری، کرائیکل اور اتراکھنڈ میں بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آئندہ دو سے تین روز کے دوران، بہار، چھتیس گڑھ، مشرقی راجستھان، جھارکھنڈ، کیرالہ، ماہے، کونکن، گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
Site Admin | October 6, 2025 9:38 PM
بھارتی محکمۂ موسمیات نے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں کَل تک شدید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے