بھارتی محکمۂ موسمیات نے سوراشٹر اور کَچھ کے مختلف علاقوں میں کَل شدید بارش سے متعلق اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور انڈومان و نکوبار جزائر میں اگلے دو دن کے دوران شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، تلنگانہ، مغربی بنگال، سکم، ناگالینڈ، گجرات اور مدھیہ پردیش کے مختلف حصوں میں اگلے دو سے تین دن کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کے موسمی حالات برقرار رہیں گے۔
Site Admin | September 29, 2025 9:38 PM
بھارتی محکمۂ موسمیات نے سوراشٹر اور کَچھ کے مختلف علاقوں میں کَل شدید بارش سے متعلق اورینج الرٹ جاری کیا ہے