بھارتی محکمۂ موسمیات نے دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، جموں اور کشمیر، لداخ، مظفر آباد، پنجاب اور اتراکھنڈ کی الگ الگ جگہوں پر کل کیلئے تیز سے بہت تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ تریپورہ، راجستھان، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکّم، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، مغربی اترپردیش اور شمال مشرقی ریاستوں کے مختلف مقامات پر اگلے دو سے تین دن کے دوران اوسط سے تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات نے ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، پنجاب، راجستھان اور مغربی اترپردیش کے کچھ علاقوں میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
کیرالہ میں محکمۂ موسمیات نے Pathanamthitta،Idukkiاور کوٹایم اضلاع میں تیز بارش کیلئے Orange الرٹ جاری کیا ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مچھلی پکڑنے کیلئے بحرِ عرب میں نہ جائیں۔
Site Admin | October 5, 2025 9:38 PM
بھارتی محکمۂ موسمیات نے دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، جموں اور کشمیر، لداخ، مظفر آباد، پنجاب اور اتراکھنڈ کی الگ الگ جگہوں پر کل کیلئے تیز سے بہت تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے