بھارتی محکمۂ موسمیات نے بہار، سکّم اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال میں آج کیلئے شدید ترین بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بھارت، گوا، وسطی مہاراشٹر اور گجرات میں بھی آج اسی طرح کے موسمی حالات رہیں گے۔ اس دوران مشرقی مدھیہ پردیش میں کل تک اور مغربی مدھیہ پردیش میں اگلے چار دن تک بجلی کی گرج چمک کے ساتھ بارش جاری رہے گی۔ ملک کے مشرقی حصے میں مغربی بنگال اور اڈیشہ میں آج اور انڈمان اور نکوبار جزائر میں اگلے پانچ دن تک موسم کی یہی صورتحال برقرار رہے گی۔
Site Admin | November 1, 2025 9:40 PM
بھارتی محکمۂ موسمیات نے بہار، سکّم اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال میں آج کیلئے شدید ترین بارش کی پیشگوئی کی ہے