July 16, 2025 9:59 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیاتIMD نے جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور بہار سمیت مختلف ریاستوں میں دور دراز کے مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے راجستھان مشرقی اور وسطی بھارت سے ملحقہ علاقوں میں اگلے دو سے تین روز کے دوران شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے IMD کے سینئر سائنسداں ڈاکٹر آر۔کے۔جینامنی نے کہا کہ جھارکھنڈ، بہار اور اوڈیشہ کے دور دراز کے مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ جنوبی بہار اور جھارکھنڈ میں موسم کے تعلق سے اورینج الرٹ بھی جاری کیا گیاہے۔

جھارکھنڈ میں رانچی سمیت آٹھ ضلعوں میں دور دور تک موسلہ دار بارش ہونے کے تعلق سے ایک Yellow الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ چھ ضلعوں میں بہت زور دار بارش کے لیے ایک اورینج الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

جھارکھنڈ کے 6 ضلعوں جن میں ہزاری باغ، گیریڈیہہ، کوڈرما اور پلامو شامل ہیں، اگلے 24 گھنٹوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رانچی کے موسمیاتی مرکز کے ڈیپٹی ڈائریکٹر اور سینئیر سائنسدان ابھیشیک آنند کا کہنا ہے کہ شدید ہواؤں کے جھکڑوں کی وجہ سے چھینٹیں پڑنے کا امکان ہے۔ گنگا کے کنارے کے جنوب مشرقی بنگال اور بنگلہ دیش سے ملہق علاقوں میں ہوا کا شدید دباؤ بن رہا ہے، جس کے اگلے 24 گھنٹے میں مغرب سے شمال مغرب کی سمت بڑھنے کا امکان ہے، جس سے شدید بارش ہوگی۔ جھارکھنڈ میں یکم جون سے معمول سے 61 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔