بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے گوا، مہاراشٹر اور گجرات میں اگلے 7 دن کے دوران شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے چھتیس گڑھ، اُڈیشہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، کونکن، گوا اور وسطی مہاراشٹر کے علاقوں میں آج شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے کہا کہ گجرات، وِدربھ، مدھیہ پردیش، مراٹھ واڑہ، کیرالہ اور ماہے میں آج الگ الگ مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر، بہار، جھارکھنڈ، اُڈیشہ، مغربی بنگال، سکّم اور انڈومان اور نکوّبار جزائر میں اگلے کچھ دنوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔×
Site Admin | August 18, 2025 9:46 AM | IMD weather
بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے گوا، مہاراشٹر اور گجرات میں اگلے 7 دن کے دوران شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
