بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، مغربی مدھیہ پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، وِدربھ، چھتیس گڑھ اور اُڈیشہ میں آج سرد لہر کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش اور شمال مشرقی ریاستوں میں آج گہرا کہرا چھایا رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے انڈمان و نکّوبار جزائر، تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل کے علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔
اس دوران دلّی NCR میں ہوا کی کوالٹی بیحد خراب زمرے میں درج کی گئی۔ آلودگی کنٹرول کے مرکزی بورڈ کے مطابق دلّی NCR میں آج صبح 7 بجے ہوا کی کوالٹی کا اشاریہ AQI، 305 ریکارڈ کیا گیا۔×