December 4, 2025 9:11 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور شمالی راجستھان کے علاقوں میں آج سرد لہر کے حالات جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور شمالی راجستھان کے علاقوں میں آج سرد لہر کے حالات جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق، آسام، میگھالیہ اور اُڈیشہ کے کُچھ علاقوں میں صبح کے اوقات میں گہرا کہرا چھایا رہا۔ اِسی طرح ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور ہماچل پردیش کے علاقوں میں کَل تک گہرا کہرا چھایا رہے گا۔ IMD نے کہا کہ ملک کے وسطی، شمال مشرقی اور مشرق کے علاقوں میں اگلے دو سے تین روز کے دوران درجہئ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کی کمی آنے کا امکان ہے۔×