ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 21, 2025 11:23 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے ساحلی کرناٹک، ہماچل پردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ میں کچھ مقامات پر آج شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے ساحلی کرناٹک، ہماچل پردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ میں کچھ مقامات پر آج شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اگلے دو سے تین دن کے دوران دلی، ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ، بہار، چھتیس گڑھ، کیرالہ، ماہے، کانکو، گوا، مہاراشٹر اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔

ہماچل پردیش میں راجدھانی شملہ سمیت زیادہ علاقوں میں کَل رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے 24  گھنٹے کے دوران منڈے ضلع کے مراری دیوی علاقے میں سب سے زیادہ بارش درج کی گئی۔ ریاست کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مٹی کے تودے کھسکنے کی وجہ سے فی الحال 142 سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔

IMD نے ہماچل پردیش کے دس ضلعوں کے لیے اورینج اور یَلو الرٹ جاری کیا ہے اور کَل کے لیے Sirmaur اور Solan ضلعوں کے کچھ علاقوں کے لیے شدید سے بہت شدید بارش کا اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

اتراکھنڈ میں کَل رات سے مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ محکمہئ موسمیات کی پیشگوئی کے مدنظر انتظامیہ سے الرٹ رہنے کے لیے کہا گیاہے۔

باگیشور میں مسلسل بارش کے سبب سَریُو ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے۔ IMD نے دہرہ دون، تہری، پوڑی، نینی تال،چمپاوَت اور ادھم سنگھ نگر اضلاع کے لیے شدید بارش کا اورینج الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ باقی اضلاع کے لیے Yellow الرٹ جاری کیاہے۔ شدید بارش کے مدنظر آج راجدھانی دہرہ دون میں آنگن واڑی اور اسکول بند رہیں گے۔

IMD نے جموں و کشمیر کے لیے ایک بار پھر Yellow اور اورینج الرٹ جاری کیے ہیں۔ کَل سرینگر میں درجہئ حرارت میں اضافہ ہوا اور یہاں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت 32 اعشاریہ سات ڈگری درج کیا گیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں