بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، وِدربھ خطّے اور ساحلی آندھراپردیش میں آج انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں اگلے پانچ روز کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔ IMD نے کہا کہ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش میں الگ الگ جگہوں پر ہفتے کے روز تک اسی طرح کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے مدھیہ پردیش، وِدربھ اور چھتیس گڑھ کے علاقوں میں اس مہینے کی 19 تاریخ تک شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بہار میں بھی اگلے دو روز کے دوران شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ IMD نے کہا کہ اُڈیشہ میں 17 تاریخ تک شدید بارش کا امکان ہے، جبکہ مغربی مدھیہ پردیش میں جمعے اور ہفتے کے روز انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران دلّی اور ملحقہ علاقوں میں آج صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔×
Site Admin | August 14, 2025 9:41 AM | IMD weather
بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور ساحلی آندھراپردیش میں آج انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
