ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 12, 2025 9:29 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل میں آج شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل میں آج شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے یہ بھی کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں سردی کی لہر شدید سے شدید رہے گی۔ اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ سردی کی لہر جنوبی ہریانہ، چھتیس گڑھ، دلّی چندی گڑھ اور مشرقی راجستھان میں اس مہینے کی 15 تاریخ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

موسمیات سے متعلق ایجنسی نے اگلے 2 سے 3 دن کے دوران ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں کم سے کم درجہئ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کی پیشگوئی کی ہے۔ دریں اثنا قومی راجدھانی خطّہ دلّی میں ہوا کے معیار کا اشاریہ بدستور سنگین زمرے میں ہے۔×