بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے اتراکھنڈ اور اترپردیش میں آج شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے الگ الگ علاقوں میں اِس مہینے کی 12 تاریخ تک شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا کہ کرناٹک، بہار اور جھارکھنڈ میں بھی شدید بارش ہوسکتی ہے۔
موسمیات کے محکمے نے ملک کے شمال مشرق اور ملحقہ علاقوں میں اگلے 7 روز کے دوران شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اِس دوران اروناچل پردیش کے الگ الگ مقامات پر کَل شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
IMD نے مزید کہا کہ تمل ناڈو، کیرالہ، ماہے، ساحلی آندھر اپردیش، تلنگانہ اور رائل سیما کے علاقوں میں آئندہ ہفتے کے روز تک شدید بارش کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اِس مہینے کی 11 تاریخ تک کیرالہ، کرناٹک، لکشدیپ، مہاراشٹر اور گوا سے متصل بحیرہئ عرب میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے نہ جائیں۔×