بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج ہماچل پردیش، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، تلنگانہ اور اترا کھنڈ کے دور دراز کے مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، ساحلی کرناٹک، چھتیس گڑھ، آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں اگلے دو سے تین روز کے دوران موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
IMD نے مزید بتایا ہے کہ وسطی اور اِس سے ملحقہ جنوبی خلیج بنگال کے کئی حصوں اور شمالی انڈمان کے سمندری علاقوں میں طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اِن سمندری علاقوں میں نہ جائیں۔
Site Admin | July 22, 2025 2:50 PM
بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج ہماچل پردیش، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، تلنگانہ اور اترا کھنڈ کے دور دراز کے مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے