October 5, 2025 9:30 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج شمالی بہار، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں بہت تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج شمالی بہار، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں بہت تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

IMD کے مطابق، آج اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ سمیت پورے شمالی مشرقی بھارت میں پورے ہفتے تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ تمل ناڈو، کیرالہ اور ماہے کے کچھ حصوں میں کل اسی طرح کے موسمی حالات رہنے کا بھی امکان ہے۔

وہیں، ملک کے شمالی حصے میں، جموں و کشمیر، لداخ، مغربی راجستھان، ہماچل پردیش اور پنجاب میں کل بہت تیز بارش ہونے کی بھی پیش گوئی ہے۔

محکمے نے اگلے دو سے تین دن کے دوران شمال مغربی بھارت میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ وہیں آج دہلی NCR میں 50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دھول بھری، آندھی چلنے کی بھی پیش گوئی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔