May 26, 2025 10:39 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آج ساحلی اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں، کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آج ساحلی اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں، کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی۔ انڈومان نکوبار جزائر کوکن، گوا اور مہاراشٹر میں بھی آج بارش ہونے کا امکان ہے۔

موسمیات سے متعلق ایجنسی نے دلّی، آندھرا پردیش، گجرات، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، پنجاب اور راجستھان میں اگلے 2 سے 3 روز کے دوران گرج چمک، بجلی اور تیز ہواؤں کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ آج اروناچل پردیش کے کئی حصوں میں گرج چمک اور بجلی، جبکہ راجستھان میں لو چلنے اور دھول بھری آندھی آنے کا امکان ہے۔×