بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج دلی، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب میں شدید سردی اور گھنے کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور راجستھان میں سردی کی شدید لہر کے حالات کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
موسمیات کے محکمے نے اتراکھنڈ میں بھی سرد لہر کے حالات کی پیش گوئی کی ہے جب کہ آسام، میگھالیہ، بہار، مشرقی اترپردیش، ہماچل پردیش، اوڈیشہ اور اتراکھنڈ میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔
IMD کے مطابق جموں، کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفر آباد میں اِسی طرح کے حالات برقرار رہیں گے۔x